پاکستان
Trending

ایران امریکا مذاکرات کی بازگشت، سوئٹزرلینڈ عالمی سفارتکاری کا مرکز بن گیا

جنیوا: ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے پہلے دور کے جلد آغاز کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، جبکہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اہم سفارتی شخصیات کی آمد سے سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ کے داماد اور سابق مشیر جیرڈ کشنر بھی جنیوا پہنچ چکے ہیں۔

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بھی جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے تھے، جس کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے سفارتی رابطوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ممکنہ شرکت کے بارے میں تاحال کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔ امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بھی آج سوئٹزرلینڈ روانگی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کے باعث گزشتہ روز اپنا سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، تاہم تازہ سفارتی پیش رفت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات کے آغاز کی امیدیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button