پاکستان
Trending

حج سکیم 2027 میں نیا فیصلہ، عازمین حج کے لیے درخواست اور ادائیگی کا نظام تبدیل

 

اسلام آباد: حج سکیم 2027 کے حوالے سے اہم انتظامی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سرکاری اور نجی حج سکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی اور حج اخراجات جمع کرانے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے مطابق عازمین حج اب 16 بینکوں کے بجائے صرف ایک بینک کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ تمام آن لائن اور برانچ کے ذریعے ادائیگیاں حبیب بینک کے نظام سے کی جائیں گی۔

حبیب بینک کی برانچز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عازمین حج درخواستوں کے اندراج سمیت دیگر مالی امور مکمل کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد حج آپریشن کے مالی معاملات کو مزید مربوط، آسان اور شفاف بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button