پاکستان
Trending

وزیر داخلہ محسن نقوی مشہد پہنچ گئے، ایران میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول

 

مشہد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے اہم سرکاری و سفارتی ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر داخلہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، زیاراتی امور اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

 

دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، سرحدی امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر پیش رفت کا جائزہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اگلے مرحلے، مستقبل کے لائحہ عمل اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ عرصے میں اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور یہ دورہ اسی تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button