پاکستان
Trending

پاکستان کے آبی حقوق کا تحفظ ناگزیر، پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بلاول بھٹو

 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کا تحفظ آج دنیا کے اہم ترین مسائل میں شامل ہو چکا ہے، کیونکہ آبی وسائل کا تعلق صرف جغرافیہ سے نہیں بلکہ خوراک، معیشت اور انسانی زندگی سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زندگی کی ضمانت ہے اور اس سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کا مستقبل وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ محض ایک دریا نہیں بلکہ ملک کے زرعی نظام، معیشت اور عوام کی بقا کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور معاہدے کی پاسداری کی جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پانی کے معاملے کو صرف تکنیکی تنازع سمجھنا درست نہیں، بلکہ اسے قومی سلامتی اور خطے کے امن سے جڑے اہم مسئلے کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button