پاکستان
Trending

لاہور کاہنہ سانحہ: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

 

لاہور: کاہنہ کے علاقے میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کی بنیادی وجہ کمزور ڈھانچے پر اضافی مٹی اور ملبہ ڈالنا قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی آر گارڈر کی چھت پر بچوں کی موجودگی کے دوران مٹی ڈالنا سنگین غفلت تھی، جس کے باعث عمارت کا ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت ایک خاتون ٹیچر اور تقریباً 20 بچے ٹیوشن سنٹر میں موجود تھے۔ اموات زیادہ تر سر پر شدید چوٹوں کے باعث ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال کسی سرکاری ادارے کے اہلکار کی غفلت ثابت نہیں ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ تعلیمی مراکز میں حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button