واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے اور مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم ایران کو بھی بات چیت کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم عالمی بحری راستہ ہے اور کسی ملک کو اس پر کنٹرول حاصل کرنے یا بحری آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں متعدد جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جس پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو عالمی شاہراہوں پر من مانی اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اختیار نہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کئی معاملات پر اختلافات موجود ہیں، تاہم کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔




