پاکستان
Trending

براڈ پیک حادثہ، لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش میں ریسکیو ٹیمیں سرگرم

 

گلگت بلتستان: قراقرم کی بلند چوٹی براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی حادثے کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کے دوران 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں تلاش کر لی ہیں۔

ریسکیو مشن کی قیادت پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں، جبکہ لاپتہ کوہ پیماؤں میں امریکا، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کوہ پیماؤں کی ٹیم براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران اچانک برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی۔ امدادی ٹیمیں سخت موسمی حالات کے باوجود دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button