پاکستان
Trending

بلوچستان میں امن ہماری ترجیح ہے، ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کریں گے، سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کو سیاست نہیں بلکہ ریاستی مفاد کے مطابق فیصلوں کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہداء کے واقعات کا الزام بھی ریاست پر ڈال دینا افسوسناک ہے۔ بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ میں الجھایا گیا، جس کا مقابلہ کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے یا توڑنے کی کوشش کرنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی اور امن کا سورج پوری آب و تاب سے چمکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button