پاکستان
Trending

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کے یومِ تاسیس کی تقریب ،پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کا عزم

 

راولپنڈی: چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 99ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی روابط اور باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چینی دفاعی اتاشی، سفارتکاروں اور پاک افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد دی اور دفاع، ترقی اور عالمی امن کے لیے پی ایل اے کی خدمات کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد، آزمودہ اور ہر مشکل وقت میں مضبوط ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج اور پیپلز لبریشن آرمی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کے تحت حقیقی شراکت دار ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی افواج خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو سراہا۔

چینی سفیر نے پاکستان کے لیے چین کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button