پاکستان
Trending

پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا اجرا مزید آسان، ملک بھر میں ایک ہی نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ملک گیر یکساں نظام قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے موجود پیچیدہ طریقہ کار کو آسان بنا دیا گیا ہے اور پورا عمل تیز تر اور آن لائن کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو بروقت سہولت ملے گی۔

اجلاس میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹس کے اجرا کے لیے بھی ملک بھر میں یکساں نظام بنانے کی ہدایت کی گئی۔ حکام کے مطابق نئے نظام سے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے دستاویزی کارروائی مزید آسان ہو جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس بیورو کو جدید، فعال اور متحرک ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button