اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملک میں جاری مون سون سیزن کے تناظر میں قومی سطح پر کی جانے والی تیاریوں اور ہنگامی ردعمل کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں ممکنہ سیلابی صورتحال، امدادی سرگرمیوں، ریسکیو آپریشنز، پیشگی حفاظتی اقدامات اور وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان رابطہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ پیش کیا گیا۔


دورے کے دوران مؤثر اور بروقت ہنگامی ردعمل، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔



