لاہور: جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے، جبکہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی فی الحال لاہور میں قیام کریں گے۔




