پاکستان
Trending

سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ، بھارت کی یکطرفہ معطلی کا جواز مسترد: عالمی ثالثی عدالت

دی ہیگ/اسلام آباد: عالمی مستقل ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کی حیثیت سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کا اقدام مسترد کردیا ہے۔

دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے منشور کے تحت قائم عالمی مستقل ثالثی عدالت نے متفقہ فیصلے میں قرار دیا کہ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی کوئی بھی وجہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی یا خاتمے کا قانونی جواز نہیں بنتی۔

عدالت کے مطابق سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت اس کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے یکطرفہ طور پر دستبردار نہیں ہوسکتا۔ بھارت معاہدے کو اپنی مرضی سے معطل یا ختم نہیں کرسکتا۔

ثالثی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے مؤقف کے لیے اہم قانونی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ فیصلے میں سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت برقرار رہنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے مقرر کردہ غیرجانبدار ماہر جولائی 2027 تک یہ فیصلہ کرے گا کہ ہمالیائی خطے میں پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی شرائط کے مطابق ہے یا نہیں۔

عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے سے متعلق تنازع میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button