بین الاقوامی
Trending

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک میں موجود ہیں۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام، علاقائی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button