پاکستان
Trending

افغان سرزمین سے دہشت گردی کا خطرہ، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

 

واشنگٹن: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے جاری دہشت گردی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اپنی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ردعمل بین الاقوامی قانون کے مطابق ہوگا۔ ان کے مطابق پاکستان اپنے شہریوں اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے باعث 4,700 سے زائد پاکستانی جان سے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستانی مندوب نے تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی، داعش خراسان اور ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ سمیت مختلف گروہوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے استحکام کے لیے انسانی امداد اور علاقائی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق رپورٹنگ کی مدت کے دوران 687 امدادی سامان سے لدے ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان پہنچے۔

پاکستانی نمائندے نے سلامتی کونسل کو افغانستان میں غیر قانونی اسلحے اور اس کی اسمگلنگ کے خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، معاشی مشکلات اور دیگر مسائل افغانستان کے طویل مدتی استحکام کے لیے بڑے چیلنجز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button