پاکستان
Trending

حوثی حملہ، پاکستان کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی

 

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب پر حملہ انتہائی قابلِ تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔ حملے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے دل کے انتہائی قریب ہے۔ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button