پاکستان
Trending

معاشی اصلاحات کا عمل جاری، پاکستان میں استحکام کے آثار نمایاں ہیں: محمد اورنگزیب

 

لندن:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

لندن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ترسیلاتِ زر معیشت کے لیے اہم سہارا ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے نجی شعبے کے لیے کاروباری مواقع بڑھا رہی ہے۔ ان کے مطابق بجٹ خسارے میں کمی اور حکومتی آمدن میں بہتری کے ساتھ سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل بھی جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور شفافیت کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے معاشی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد معاشی استحکام کے ساتھ ملک میں پائیدار اور طویل مدتی ترقی کی بنیاد مضبوط کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button