واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی نے دو ایسی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں جنہوں نے امریکی سیاسی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کردیا۔ ریاست جارجیا سے کیشا لانس باٹمز امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخب ہوگئیں، جبکہ مشی گن سے عبدل السید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کیشا لانس باٹمز نے جارجیا کے گورنر کے انتخاب میں ریپبلکن امیدوار رک جیکسن کو شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ امریکا کی تاریخ میں کسی بھی ریاست کی گورنر منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئی ہیں۔ ان کی کامیابی سے جارجیا میں دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کو گورنر کا منصب بھی حاصل ہوگیا ہے۔
ادھر ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے ریپبلکن امیدوار اور سابق رکن کانگریس مائیک راجرز کو شکست دے کر سینیٹ کی نشست جیت لی۔ اس کامیابی کے بعد وہ امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن بن گئے ہیں۔
42 سالہ عبدل السید کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی تاریخ کا پہلا مسلمان سینیٹر بننے کے لیے انتخاب نہیں لڑا بلکہ ان کا اصل مقصد ریاست مشی گن کی نمائندگی کرنا ہے۔




