بین الاقوامی
Trending

شکست تسلیم، ایران جنگ اور مہنگے تیل نے انتخابی نتائج بدل دیے:ٹرمپ کا اعتراف

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران جنگ اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی عوام میں حکومت کے خلاف ناراضی پیدا ہوئی، جس کے اثرات انتخابی نتائج پر بھی پڑے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے عوام ناراض اور غصے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ خود انتخابات میں امیدوار ہوتے اور بیلٹ پیپر پر ان کا نام شامل ہوتا تو ریپبلکن پارٹی کو زبردست کامیابی حاصل ہوتی، تاہم وہ اپنے امیدواروں کو کامیاب نہیں کرا سکے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرتے ہیں اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ متعدد ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

امریکی صدر نے تاہم ڈیموکریٹس کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے سینیٹ میں غیر ضروری بل پیش کیے تو وہ انہیں ویٹو کردیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق انہیں صدر کی حیثیت سے ہر بل ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے، لیکن وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

دریں اثنا ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر سرخ ٹوپی کی تصویر شیئر کی، جس پر نمایاں طور پر ’’VETO‘‘ لکھا ہوا تھا۔

انتخابی نتائج کے بعد امریکی سیاست میں نئی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جبکہ ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے آئندہ قانون سازی اور سیاسی معاملات میں نئی آزمائشیں سامنے آسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button