بین الاقوامی
Trending

’امریکی معاشرہ وسیع القلب ہے‘‘، پہلے مسلمان سینیٹر عبدل السید کا پیغام

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہونے والے ڈیموکریٹ رہنما عبدل السید نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ان کے مذہبی عقیدے اور نام کو نشانہ بنایا گیا، تاہم مشی گن کے عوام نے انہیں کامیاب کرکے امید اور سچائی کا ساتھ دیا۔

انتخابی کامیابی کے بعد اپنے بیان میں عبدل السید کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی تاریخ کا پہلا مسلمان سینیٹر بننے کے لیے انتخاب نہیں لڑا بلکہ ان کا مقصد ریاست مشی گن کے عوام کی نمائندگی کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشی گن کے عوام نے امید کو ووٹ دیا ہے اور ان کی کامیابی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس سے یہ پیغام بھی جائے گا کہ امریکی معاشرہ وسیع القلب ہے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہیں۔

عبدالسید نے دعویٰ کیا کہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی مخالفین نے انہیں شکست دینے کے لیے تقریباً 7 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔ ان کے مطابق ان کے نام اور مذہبی شناخت کو بھی سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سچائی کی بنیاد پر انتخاب لڑا اور ان لوگوں کو شکست دی جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے تھے۔

عبدالسید کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کامیابی صرف انفرادی فتح نہیں بلکہ ان نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی ہے جو امریکی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کی ترجیح ریاست مشی گن کے عوام کی مؤثر نمائندگی کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button