بین الاقوامی
Trending

ڈیموکریٹس کی کامیابی عوام کا تبدیلی کے حق میں فیصلہ ہے، سابق صدر باراک اوباما

 

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کو امریکی عوام کی جانب سے تبدیلی کے مطالبے کا واضح اظہار قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باراک اوباما نے کہا کہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام ملک میں ایسی سیاست چاہتے ہیں جو تقسیم کے بجائے اتحاد کو فروغ دے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایسے رہنماؤں کے خواہاں ہیں جو انہیں ایک دوسرے سے لڑانے کے بجائے متحد کریں اور ان کے روزمرہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عوام کو ایسی قیادت درکار ہے جو ان کی مشکلات کو سمجھے اور انہیں حل کرنے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔

باراک اوباما نے ڈیموکریٹس کی کامیابی کو امریکی عوام کی سیاسی ترجیحات اور تبدیلی کی خواہش کا عکاس قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button