پاکستان

پی ٹی آئی کی وفاقی کمیٹی کے خلاف سخت مخالفت، تحلیل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ وفاقی کمیٹی کو فوری تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ کمیٹی فاٹا کے منتخب نمائندوں کو شامل کیے بغیر بنائی گئی، جو آئینی طور پر غلط اور صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ ہے، لہٰذا اس حوالے سے فیصلے صوبائی حکومت کو کرنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی نے وفاق سے فاٹا کے 700 ارب روپے کے واجبات کی فوری ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button