
جے شاہ کے بعد بھارتی نژاد سنجوگ گپتا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر۔ سنجوگ گپتا کی تعیناتی آئی سی سی کی نامینیشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں شامی سلوا، عمران خواجہ، دیواجیت سائیکیا اور رچرڈ تھامسن شامل ہیں۔
اس سے پہلے سنجوگ گپتا بھارتی نشریاتی ادارے جیو اسٹار کے ساتھ وابستہ تھے اور انکے پاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ان کی تقرری پر مسرت کا اظہار کیا۔ جے شاہ کے بعد سنجوگ گپتا دوسرے بھارتی شہری ہیں جنہیں کرکٹ کے شعبے میں یہ نمایاں بین الاقوامی عہدہ حاصل ہوا ہے




