ہنگو: ہنگو میں پولیس نے خارجی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی، جس کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ اس آپریشن میں ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ بھی زخمی ہو گئے۔
آپریشن زرگیری، شناوڑی اور قریبی علاقوں میں کیا گیا اور ڈی پی او خالد خان نے خود اس کی نگرانی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ڈی پی او کو 4 گولیاں لگیں۔ زخمی افسران کو فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں آئی۔




