پاکستان

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: 8 گرفتار، اربوں روپے کی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں ضبط

پشاور :قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں دو سرکاری افسران، دو بینکرز اور چار ٹھیکیدار شامل ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان نے جعلی چیکوں کی منظوری، منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کا گبھن کیا۔ خاص طور پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شفیق الرحمان قریشی نے جعلی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹریژری چیکوں کی منظوری دی۔

نیب نے 73 بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے 5 ارب روپے نقد، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلوگرام سونا برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ، 77 لگژری گاڑیاں اور 109 جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں جن کی کل مالیت 111 ارب روپے سے زائد ہے۔

نیب کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button