پاکستان

اسلام آباد کی عدالت میں بڑی پیش رفت: علی امین گنڈا پور کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

 

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے 21 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور کو متعدد بار طلب کیا گیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سخت نوٹس لیا۔ وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت نوعیت کے ہیں، تاہم عدم پیشی کی صورت میں آئندہ کارروائی سخت ہو سکتی ہے۔

یہ کیس اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب ماضی میں ایک ناکے پر علی امین گنڈا پور کے قافلے سے شراب کی بوتلیں اور اسلحہ برآمد کیے گئے تھے۔ تفتیشی افسران کے مطابق معاملہ حساس نوعیت کا ہے اور عدالت کے سامنے حقائق رکھے جا رہے ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button