پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا تعلیمی مکالمہ

لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی، جس میں بھارت کے آپریشن سندور کو ناکام بنانے اور پاک فوج کی آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار فتح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے جذبے، سوچ اور حب الوطنی کو خصوصی طور پر سراہا، اور کہا کہ ملک کے نوجوان قومی دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

طلباء و طالبات نے معاشرتی اور قومی امور، خصوصاً سیکورٹی کے حوالے سے بھرپور دلچسپی ظاہر کی اور کھل کر سوالات کیے، جس سے ایک تعمیری مکالمہ کا آغاز ہوا۔

نشست کے اختتام پر طلبہ نے ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی اتحاد کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء و طالبات نے اس نشست کو نہایت خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے مواقع کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button