پاکستان

ٹنڈوجام: شرجیل میمن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ہاؤسنگ منصوبے کی کامیابی کا اعلان

 

ٹنڈوجام: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر ان کی زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کی سب سے بڑی اسکیمز میں سے ایک ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب کی تباہ کاری کے بعد بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو متاثرین کے لیے گھر بنانے کی ہدایت دی، جسے ورلڈ بینک کی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں خواتین کو بھی مالکانہ حقوق دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غریبوں کو مفت بجلی اور سولر سسٹمز فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو۔ انہوں نے صدر آصف زرداری کی طرف سے کیے گئے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button