پاکستان

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا نیا ٹینڈر جاری

 

اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا نیا ٹینڈر جاری کر دیا، جو 11 اگست کو کھولا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر میں 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائیں، تاہم زیادہ نرخوں کے باعث اس کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ پیشکشوں کے مطابق درآمدی چینی 227 روپے فی کلو تک پہنچ رہی تھی۔

اس سے قبل 25 جولائی کو ٹی سی پی نے 50 ہزار میٹرک ٹن کے بجائے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا ٹینڈر دیا تھا، تاہم بولیاں نہ ملنے پر ڈیلیوری کے اوقات میں نرمی کر دی گئی تھی تاکہ زیادہ سپلائرز شمولیت اختیار کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button