پاکستان

خارجی عناصر کا ریاست مخالف پروپیگنڈا، باجوڑ میں دہشتگردی کی نئی سازشیں

 

باجوڑ: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، خوارج شہری آبادی میں چھپ کر دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ان عناصر کے سہولت کار مقامی سطح پر ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ پھیلانے کی منظم کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشتگرد گروہوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کا کوئی امکان نہیں، جب تک وہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال کر ریاست کے سامنے سر تسلیم خم نہ کریں۔

ریاستی حکام کے مطابق، جاری قبائلی جرگے کا مقصد کسی بھی ممکنہ آپریشن سے قبل عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم، ریاست خوارج جیسے عناصر سے کسی قسم کی مفاہمت یا رعایت کو خارج از امکان قرار دیتی ہے۔

حکام نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عسکری کارروائی کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، اور خوارج کی بغاوت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button