پاکستان
Trending

خراب نتائج پر سکولز اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی تیاری

 

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے نہم و دہم کے امتحانات میں ناقص کارکردگی پر اسکولز اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے حکام کو فوری طور پر خراب نتائج دینے والے سکولوں اور اساتذہ کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ناقص کارکردگی پر اساتذہ کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا، جبکہ اچھی کارکردگی پر انعامات بھی دیے جائیں گے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ احتساب کا آغاز اپنے ہی ضلع اور تحصیل سے کیا جائے گا تاکہ مثال قائم کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button