پاکستان
Trending

مون سون کا نواں سپیل، پنجاب بھر میں الرٹ، نشیبی علاقوں میں خطرہ

 

لاہور :پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں سپیل شروع ہونے کو ہے، جس کے باعث پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شدید موسم کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 اگست سے 2 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ممکنہ متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ شامل ہیں۔
اسی طرح جنوبی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں، بالخصوص نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور سیلابی ریلوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو بھی محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button