لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ کے میچز کے لیے میچ ریفری مقرر کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے الزام لگایا تھا کہ پائی کرافٹ نے بھارتی ٹیم کے دباؤ میں آ کر متنازع فیصلے کیے، تاہم آئی سی سی نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینڈشیک واقعے کے حوالے سے پائی کرافٹ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی صرف پاکستان کے میچز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کو الگ کرنے پر غور کر رہا ہے اور ان میچز میں رچی رچرڈسن کو متبادل میچ ریفری تعینات کرنے کا امکان ہے۔




