کھیل
Trending

روٹ اور کاکس کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں ہرا دیا

 

برمنگھم: انگلینڈ نے جو روٹ اور جورڈن کاکس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور بین ڈکِٹ اور ایمیلو گے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کا مجموعی اسکور صرف 2 رنز تھا۔

اس موقع پر جو روٹ اور جورڈن کاکس نے ذمہ داری سنبھالی اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

جو روٹ62 رنزاور جورڈن کاکس59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کے خلاف129 رنز کی برتری حاصل کی تھی، تاہم پاکستان اس برتری کا دفاع کرنے میں ناکام رہا اور انگلینڈ نے میچ اپنے نام کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button