پاکستان
Trending

ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں احتجاجی سیاست پر سخت مؤقف، سیاسی نظام کو مستحکم قرار دے دیا

 

مظفر آباد :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام فعال ہے اور تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پلندری میں مختلف جامعات کے طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو تنخواہیں اور مراعات کیسے دی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں 30 فیصد سے زائد افراد سرکاری ملازمت کرتے ہیں، جو اس نظام کی بقا کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلانے کی سیاست کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا حق ہر کسی کو حاصل ہے لیکن انتشار اور توڑ پھوڑ معیشت اور عوام کو نقصان پہنچاتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کشمیر کو قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بانی کا تعلق کشمیر سے تھا اور آج بھی فوج میں کئی کشمیری افسران اور جوان اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا مستقبل پاکستان کے ساتھ ہے اور "کشمیر بنے گا پاکستان” ہمارا مقصد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام کی مضبوطی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام اقدامات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button