پاکستان
Trending

عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

لاہور: یوٹیوبر سعید الرحمان عرف ڈکی بھائی کو ضمانت کے حصول میں ناکامی کا سامنا، لاہور کی ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

عدالت میں آج کیس کی سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم ونگ کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا تھا، تاہم دستیاب شواہد اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد کیس کی قانونی کارروائی میں تیزی آنے کا امکان ہے۔ یوٹیوبر کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button