صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے۔ یہ کشیدگی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پنجاب حکومت پر سخت تنقید کے بعد بڑھی ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ حکومت پنجاب کے سیلاب متاثرین پر سیاست کر رہی ہے اور وفاق کے خلاف سازش کر رہی ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔




