لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، اور حکومت کی کارکردگی خود اپنی گواہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی صوبے نے پنجاب جیسا کام کیا ہے تو وہ سامنے لائے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری اسکولوں کی بحالی، سڑکوں کی مرمت و توسیع اور ہسپتالوں کی تعمیر کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز عوام سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے شفاف انداز میں پیش کرتی ہیں۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ "پنجاب کے ترقیاتی منصوبے صرف دکھتے ہی نہیں، بلکہ کچھ لوگوں کو دُکھتے بھی ہیں”، کیونکہ حکومت کارکردگی دکھا کر الزامات کا جواب دے رہی ہے۔




