پاکستان
Trending

شہباز شریف اور امیر قطر کا رابطہ، امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران امیر قطر نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور خطے میں استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button