پاکستان
Trending

امریکا کی پاکستان کو یومِ آزادی پر مبارکباد، انسدادِ دہشت گردی اور اقتصادی تعاون کو سراہا گیا

 

اسلام آباد/واشنگٹن :امریکا نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں پاکستان کے کردار اور اقتصادی تعاون کو سراہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ امریکا، پاکستانی عوام کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا:
"ہم پاکستان کے ساتھ اہم شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، جن میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربنز اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔ ہم ایک ایسا خوشحال مستقبل چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہو۔”

مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن، اسلام آباد کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروہ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورۂ امریکا کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے، جس کے دوران دوطرفہ سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر پیش رفت ہوئی۔

امریکا نے خاص طور پر بلوچستان میں موجود قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے اور وہاں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

حالیہ مذاکرات میں دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں، بشمول داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button