پاکستان

ابوظہبی فنڈ کے ڈی جی کو ہلال قائداعظم سے نوازا گیا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو ہلال قائداعظم کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم اعزاز دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر پاکستان کی جانب سے محمد سیف السویدی کو اعزاز دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اعزاز پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی غیر معمولی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button