دوحہ: قطر سے تعلق رکھنے والی شہزادی اور معروف کوہ پیما، شیخہ اسماء آل ثانی نے نانگا پربت سر کر کے عالمی کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں سنگ میل عبور کیا ہے۔ نانگا پربت، جو اپنے خطرناک راستوں اور "قاتل پہاڑ” کے نام سے شہرت رکھتا ہے، اب پہلی بار کسی قطری خاتون کے عزم کے سامنے جھک گیا۔
شیخہ اسماء کی یہ کامیابی ان کے 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم کا نواں مرحلہ ہے، اور اس مہم میں وہ نہ صرف جسمانی چیلنجز سے نبرد آزما ہو رہی ہیں بلکہ روایتی سماجی حدود کو بھی توڑ رہی ہیں۔
ان کی یہ پیش رفت عالمی سطح پر خواتین کی قیادت، مواقع کی برابری، اور کوہ پیمائی میں مشرق وسطیٰ کی خواتین کی بڑھتی شرکت کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔




