انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا اور انہیں مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا تاکہ نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔




