بین الاقوامی

اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری،مزید 55 فلسطینی شہید

غزہ :  اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ خان یونس کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے چھوڑے گئے دھماکا خیز مواد سے اب تک 53 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور دو فلسطینی گھروں کو مسمار کر دیا۔ بیت اللحم کے گاؤں میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی طلبا زخمی ہوگئے ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عالمی اداروں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں نے اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کی درخواست کی ہے اور سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مزید انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button