کاروبار

پاکستان میں تیل و گیس کی مقامی پیداوار کیوں گھٹ رہی ہے؟ سکیورٹی اور پالیسی مسائل پر غور

پاکستان میں تیل اور گیس کی مقامی پیداوار میں گذشتہ چند سالوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے بیرون ملک سے ان کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ملک عرصۂ دراز سے درآمدات پر انحصار کر رہا ہے جس کے لیے قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔

تاہم حالیہ برسوں ملک میں ڈالروں کی کمی کی وجہ سے بیرون ملک سے درآمد پر ملک کا تجارتی اور جاری کھاتوں میں عدم توازن کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھی جس کا اثر براہِ راست ایک عام آدمی کے لیے مہنگی چیزوں کی صورت میں نکلا ہے۔

تیل اور گیس کے شعبے میں مقامی پیداوار میں ہونے والی کمی اور بیرون ملک سے ان کی درآمد کی وجہ سے عام آدمی کو ان کی فراہمی زیادہ قیمت پر ہوتی ہے۔

ملک میں اکثر تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی خبریں میڈیا پر نمودار ہوتی رہتی ہیں تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button