سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔
عید الاضحی کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں ہوئے، فلسطینیوں سمیت پوری امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
سعودی قیادت کو عید کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔
ادھر مقبوضہ فلسطین میں پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود مسلمانوں کی بڑی تعداد عید کی نماز کے لیے مسجد اقصیٰ امڈ آئی، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔




