کوٹ مومن: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ وادی تیرا سے متعلق پھیلائی گئی غلط خبریں اور پروپیگنڈے پر حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ رضاکارانہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز مخصوص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ علاقے سے انخلا کو فوجی آپریشنز سے جوڑنا غلط بیانی ہے، اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں۔
عطاتارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے کام کرے، فرانزک لیب بنائے اور عوامی فلاحی منصوبے شروع کرے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ احتجاج کی سیاست میں کچھ نہیں، آئندہ انتخابات میں عوامی خدمت پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کی احتجاج کی کال پر توجہ نہ دیں بلکہ حکومت کی عوامی سہولیات اور منصوبوں پر نظر رکھیں۔




