پاکستان
Trending

سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے

 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق دورِ حکومت کے اہم ستون اور معروف سیاسی رہنما زعیم حسین قادری لاہور میں وفات پا گئے۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی وفات حرکتِ قلب بند ہونے (ہارٹ اٹیک) کے باعث ہوئی۔
مرحوم زعیم قادری گذشتہ کچھ روز سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اہلخانہ نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (13 فروری) بعد از نمازِ مغرب ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
زعیم قادری کا شمار پنجاب کے منجھے ہوئے اور متحرک سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔وہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ترجمان اور سابق دور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی (ایڈوائزر) کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ وہ متعدد بار رکنِ صوبائی اسمبلی (MPA) منتخب ہوئے اور ایوان میں اپنی دبنگ آواز اور سیاسی موقف کے حوالے سے پہچانے جاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button