کھیل
Trending

211 رنز کا ہدف بھی عبور نہ ہو سکا، ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی

 

ٹروبا:ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز کا کامیاب آغاز کیا۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 120 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے مزاحمت کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، تاہم انہیں کسی بھی مرحلے پر دوسرے اینڈ سے مؤثر حمایت نہ مل سکی۔ قومی ٹیم کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، جس کے باعث ہدف کا تعاقب جلد اختتام پذیر ہو گیا۔

ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 90 رنز کی فتح کے ساتھ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button