پاکستان
Trending

نوجوانوں کی رہنمائی اور معاشرتی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

 

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کے عزائم کو متحد ہو کر ناکام بنایا جائے گا۔ معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی مثبت تربیت اور درست رہنمائی کے ذریعے ایک پرامن اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی، جہاں امن و استحکام، مذہبی ہم آہنگی اور سماجی مسائل پر گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button